جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد مصباح الحق نے
ٹیسٹ اورون ڈے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے
کہ وہ سری لنکا کے خلاف یو اے ای سیریز سے قبل کپتانی چھوڑنے کا اعلان
کردیں گے جن کا شکوہ ہے کہ ٹیم کے بعض سینئر کھلاڑی اُن کے ساتھ تعاون نہیں
کررہے۔ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ مصباح الحق کپتانی چھوڑنے پر سنجیدگی کے
ساتھ غورکررہے ہیں۔واضح رہے کہ یو اے ای سے وطن واپسی پر علامہ اقبال
ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے اگرچہ کپتانی نہ
چھوڑنے کا عندیہ دیاتھا مگر انہوں نے چند کھلاڑیوں کے ’’عدم تعاون‘‘ کا بھی
واضح اشارہ دیاتھا۔جب صحافیوں نے شاہد آفریدی اور محمدحفیظ کی کارکردگی
اور کردار کے بارے میں سوال کیا توقومی کپتان کی کیفیت تبدیل ہوگئی جنہوں
نے جواب میں کہاکہ میں ان دونوں کے بارے میں کوئی کمنٹ نہیں دے
سکتا۔سلیکٹرز موجود ہیں جو دونوں کی کارکردگی دیکھ کر اُنہیں آئندہ سیریز
میں کھلانے یا نہ کھلانے کافیصلہ کریں گے۔
No comments:
Post a Comment