Saturday, 20 July 2013

Pak Vs WI 3rd ODI Result in Urdu

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد جنید نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمنز نے 75 رنز کی اننگ کھیلی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بالروں کی کارکردگی بہترین رہی، اگر ہدف 260 تک ہوتا تو ہم میچ جیت سکتے تھے، میچ ٹائی ہونے پرمایوسی ہوئی۔ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے ویسٹ انڈیز کو 230رنز کا ہدف دیا ۔قومی ٹیم نے اپنے مقرہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان وائن براوونے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر گرین شرٹس نے شروع میں دو وکٹیں جلدی کھونے کے بعد سنبھل کر بیٹنگ کی اور کپتان مصباح الحق کے شاندار 75رنز کی باری کے باعث مجموعے کو خاطر خواہ مقام پر پہنچایا۔عمراکمل 40ناٹ آوٴٹ نے بہت اچھی باری تراشی اور صرف 31گیندوں پر یہ رنز بنائے۔انکے علاوہ حارث سہیل 26، ناصر جمشید 20اور وہاب ریاض 19دیگر قابل ذکر بیٹسمین ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈراور وائن براوو نے دو دو جبکہ روش اور سامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

No comments:

Post a Comment